اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کو چیلنج کیا، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے، خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیکر جانے سے روکنے کا حکم دے اور نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے