اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کی کارروائی،3 گمشدہ بچے والدین سے ملوادیئے

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوادیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ7 سالہ فضا فاطمہ، 4 سالہ محمد ایان اور 3 سالہ آکاش گھر کا راستہ بھول گئے تھے،15 ایمرجنسی پر تھانہ مصری شاہ اور نشتر کی حدود سے بچے گم ہونے کی کالز موصول ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچے ملنے کی کالز بھی موصول ہوئیں، سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹرنے کالز کا موازنہ کیا اور بچوں کی تصدیق کی، دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر پولیس کے ذریعے بچے والدین کے حوالے کر دیئے گئے۔

سیف سٹیز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے 5 ہزار سے زائد بچوں کو اپنوں سے ملوایا جا چکا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی گمشدگی کی اطلاع فوراً 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے