اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ریلوے مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلوے مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا،ڈیزل کی6 روپے47 پیسے فی لیٹر کمی کے باوجود مسافر ٹرینوں کے کرائے برقرار ہیں۔

30 ستمبر سے 15 نومبر 2023  کے درمیان ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 32روپے 47 پیسے کمی ہوئی۔ 45 روز میں تیسری بار ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ریلویز نے کرایے کم نہ کیے۔

یکم اگست سے 15 ستمبر کے دوران ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں مجموعی طور 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے