اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور سیکٹر نے گیس خریدنے سے ہاتھ اٹھا لیا

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بجلی کی طلب کم ہونے پر پاور سیکٹر نے گیس خریدنے سے ہاتھ اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن پاور سیکٹر کے رویہ پر پریشان ہے جبکہ مختص کوٹہ نہ لینے پر پاور سیکٹر کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کیلئے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص ہے، پاور سیکٹر 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لے رہا ہے، پاور سیکٹر کے کم گیس لینے سے سسٹم کو سلو ڈاؤن کرنا پڑتا ہے، مختص کوٹے کے باعث سی این جی اور کیپٹیو پاور پلانٹس کو کم گیس دی جاتی ہے۔

پاور سیکٹر کے مختص کوٹے کے باعث سسٹم میں مقامی گیس کو کم کیا جاتا ہے، گزشتہ ماہ بجلی کی خریداری میں ساڑھے 9 فیصد کمی آئی ہے۔

دوسری جانب نیپرا حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 42 ارب یونٹ کی خریداری کا تخمینہ لگایا گیا تھا، 42 کے بجائے 38 ارب یونٹ خریدے گئے، کم یونٹ خریدنے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے