اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایا علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

26 Sep 2023
26 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عمرے کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی فیملی کے ہمراہ مقدس مقامات کے زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی والدہ، بھائی افنان قریشی، بھابھی اور پیاری ننھی سی بھانجی انابیہ بھی موجود ہیں۔

مایا علی نے دو ویڈیوز بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے صارفین کو غار حرا کی زیارت کروائی ہے جبکہ تصاویر میں مایا علی خانہ کعبہ کے پرسکون صحن میں گلابی عبائے میں ملبوس پرسکون حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں مایا علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "الحمدللہ! ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں اور اللہ کی برکت سے ہم نے عمرہ ادا کر لیا"۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے