اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ہے، فردوس عاشق اعوان

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت پر رد عمل میں کہا آج سپریم کورٹ میں تاریخ رقم ہوئی ہے جس کا سہرا چیف جسٹس کے سر ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی براہ راست نشریات چیف جسٹس کی بے باکی کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا استحکام پاکستان پارٹی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے مابین توازن ہی جمہوریت کی اصل شکل ہے، پارلیمان اور عدلیہ میں جس قدر ہم آہنگی ہو گی نتائج اتنے ہی اچھے ہوں گے، بطور طالبعلم ہمیشہ قانون سیکھنے اور اس کا احترام کرنے کی کوشش کی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا پارلیمان کیلئے آزادانہ قانون سازی کرنے اور عملدرآمد کے عمل کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ہمیں ایک بار پھر ملک کی آئینی و قانونی تقدیر اپنے ہاتھ سے لکھنے کا موقع ملا ہے، وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر اس موقع کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے، مستقبل کے ملکی سیاسی منظر نامہ کا دارومدار اسی کیس کے فیصلے پر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے