اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، بلاول بھٹو

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں بار بار گزارش کر رہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو، میں خود یوتھ ہوں اور یوتھ کے مسائل کو سمجھتا ہوں، اب فیصلہ نوجوانوں نے کرنا ہے، میاں نواز شریف کی واپسی کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے، جہاں تک پیپلزپارٹی کی بات ہے پیپلزپارٹی نے 2007ء میں بھی الیکشن لڑا، شہید بے نظیر بھٹو کو دفنا کر بھی الیکشن لڑا ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا۔

چیئرمین پی پی نے کہا لیول پلئنگ فیلڈ پر ہمارے سی ای سی میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کو اختیار دے دیا ہے، اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملا تو پھر آصف زرداری سے کہیں گے کہ میرے ہاتھ کھول دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے