اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول معمول پر نہ آسکا، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، آج بھی پی آئی اے کی چار پروازیں منسوخ ہیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کیلئے اپ اینڈ ڈاؤن کی دو پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کیلئے روانگی اور آمد کی دو پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602 منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر کر دی گئی ہے جبکہ کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہو گی۔

ٹورنٹو سے پرواز پی کے 784 کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، یہ پرواز اب 4 گھنٹے 24 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی، لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 741 کی روانگی میں 37 منٹ کی تاخیر ہوئی جبکہ لاہور سے شارجہ کیلئے پی کے 185 نصف گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

جدہ سے سیالکوٹ کیلئے پی کے 746 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی اور پشاور سے العین کے لیے پی کے 255 کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے، اسلام آباد سے دبئی کیلئے پرواز پی کے 233 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ اسلام آباد سے ابوظبی کے لیے پرواز پی کے 261 کی روانگی میں 35 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے