اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں: رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ ن کا تنظیمی اجلاس کل طلب کر لیا

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(لاہور نیوز) نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے عہدے دار، سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے،اجلاس کل ایک بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا، اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز خصوصی طور پر شرکت کریں گے،اجلاس کا ایجنڈا پارٹی قائد میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا مسلم لیگ ن کے شیر اپنے قائد میاں نوازشریف کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نوازشریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، نوازشریف کا استقبال اصل میں پاکستان کے حالات کو تبدیل کرنے کی امید کا مظہر ہوگا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے مزید کہا پاکستان کے تمام مسائل کو میاں محمد نوازشریف جیسے تجربہ کار، محنتی اور ہمیشہ مشکل حالات سے نکالنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے