اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملائیشین ایئرلائن کاپاکستان کے بڑے شہر کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(لاہور نیوز) ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن نے کراچی کے لئے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔

باٹک ایئر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، اسی سلسلے میں باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ایئر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

ایئر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ ایئر لائن نے سٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کیلئے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ باٹک ایئر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان سٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے