اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے مہیا کرنے کا فیصلہ

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہورنیوز) حکومت نے صوبہ پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پنجاب کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو 140 روپے کلو چینی فراہم کی جائے گی، پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلیٹی سٹورز اور ساڑھے سات سو فرنچائزڈ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی دستیاب ہو گی۔چینی کی خریداری میں شفافیت کے لئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا، ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کر سکے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز  کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز، وزراء ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد، ممتاز صنعت کار فواد مختار، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز محمد علی عامر اور دیگر حکام موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے