اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی مسلسل بے لگام، سبزیاں اور پھل پہنچ سے باہر

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی مسلسل بے لگام ہے۔ سبزیاں اور پھل پہنچ سے باہر ہو گئے۔ پولٹری مصنوعات کے دام نیچے تو آئے مگر خریداری اب بھی جیب پر بھاری ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔ سبز مرچ 160 ، پھول گوبھی 180 ، شلجم 200 روپے فی کلو ہیں۔ مٹر 550 ، گاجر چائنہ 140 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ پھلوں کی خریداری بھی مشکل تر ہو گئی۔ سیب کالا کولو 350 ، آڑو 440 اور آم 350 روپے فی کلو مل رہے ہیں۔

دکاندار سرکاری نرخ ناموں کو خاطر میں نہیں لا رہے۔ عوام مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

برائلر گوشت 4 روپے کمی کے بعد 494 روپے فی کلو پر آ گیا ۔ فارمی انڈے 285 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے