اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

8 ارب ڈالر کی ضرورت، 24 ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں، گورنر سٹیٹ بینک

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک نے کہا فوری طور پر 8 ارب ڈالر کی مالی ضرورت ہے، رواں مالی سال 24 ارب 60 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک نے معاشی تجزیہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں مالی سال 21 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض پر سود کی ادائیگی کرنی ہے، حکومت رواں مالی سال 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض ادا کر چکی ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا 2 ارب 20 کروڑ ڈالر پرنسپل اماؤنٹ اور 60 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا، 8 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، 3 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہونے کے مرحلے میں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے