اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جدید ترین آٹومیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی: نگران وزیر خزانہ

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا جدید ترین آٹومیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی، آمدن میں اضافہ ہو گا۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا، جدید آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا جدید ترین آٹومیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی، آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے میں مدد ملے گی، ٹیکس نظام میں آٹومیشن سے احتساب کا عمل مؤثر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے