اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

انوارالحق کاکڑ  نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لئے قومی ایئرلائن کی جلد نجکاری نا گزیر ہے، وزیراعظم  نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے وزارت نجکاری کے زیرنگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے