اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف دور کے توانائی منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی، بلیغ الرحمان

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں لگائے گئے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی۔

ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ  پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا، نواز شریف حکومت انرجی کے نئے پلانٹس لے کر آئی، نواز شریف حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، انرجی بحران پر قابو پایا تو ملکی صنعت کا پہیہ چلنے لگا۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ توانائی پر 2013 سے 2018 کے دوران نیٹ میٹرنگ لائی گئی، نواز شریف دور کے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  توانائی ہر ملک کے لئے اہم ضرورت ہے، انڈسٹری کےلئے توانائی کی سخت ضرورت ہوتی ہے، کول انرجی سستی توانائی ہے جس کے میدان میں انڈونیشیا اور ملائشیا بھی آرہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے