اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 مئی واقعات: ملزمان کے روزانہ ٹرائل پر عملدر آمد یقینی بنانے کا فیصلہ

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلی سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 9مئی اورجڑانوالہ کے واقعات سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تین وزراء اوراعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ  9مئی کے واقعات پرلاہور کے تمام چالان تین روز میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔

صوبائی وزراء منصور قادر،بلال افضل،اظفرعلی ناصر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اورسیکرٹری اوقاف جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔

اجلاس میں9مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9 گرجا گھروں کی تعمیروتزئین مکمل ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جڑانوالہ میں دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی دو ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او، سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سرگودھا، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور راولپنڈی کے کمشنرزاورآر پی آوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے