اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اقتدار کو طول دینے کا پروگرام نہیں، ملکی مفاد میں معاشی، سیاسی فیصلے کر رہے ہیں،وزیراعظم

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماراقتدار کو طول دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، ملکی مفاد میں معاشی اور سیاسی فیصلے کئے جارہے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دنیا نیو کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ قائداعظم کے درجات بلند کرے، ہمارا فوکس معیشت کی بحالی ہے، ایس آئی ایف سی میں زراعت، مائنز اینڈ منرل، آئی ٹی پر فوکس ہے، جیسے ہی منتخب حکومت آئے گی ان کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔

نگران وزیراعظم نے کہا معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں، وفاق اور صوبائی نگران حکومتوں میں مختلف امور پر یکساں موقف ہے، نومئی کے جلاؤ گھیراؤ کوعالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا، نومئی کے واقعات میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جارہا ہے، آئین و قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت پر کوئی قدغن نہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا پی ٹی آئی پر بحیثیت جماعت کوئی قدغن نہیں لگا، نومئی کو جلاؤ گھیراؤ سب کے سامنے ہوا، قوانین کے تحت ہی ان کے فیصلے ہوں گے، پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا ہے، قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا نوازشریف کی آمد بارے نہیں پتا کب ملک آئیں گے؟ نوازشریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف کا معاملہ عدالتوں کے سپرد ہے، قوانین کے تحت ہی رویہ اختیار کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے