اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پرائڈ آف پرفارمنس ملنا زندگی کا یادگار ترین لمحہ تھا: مسرت مصباح

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میک اپ انڈسٹری کی ممتاز شخصیت مسرت مصباح کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا یادگار لمحہ وہ تھا جب مجھے پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بیوٹی انڈسٹری کا سب سے بڑا نام اور تیزاب گردی کا شکار خواتین کے زخموں پر مرہم رکھنے والی سماجی رہنما مسرت مصباح نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات ناظرین سے شیئر کیے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائڈ آف پرفارمنس ملنے کے بعد مجھے انٹرنیشنل ایوارڈز ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، اٹلی کی حکومت نے بھی مجھے ایوارڈ سے نوازا جو میرے اور پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے لوگوں کے سماجی کاموں کو زیادہ سراہا نہیں جاتا بلکہ اس میں خامیاں تلاش کی جاتی ہیں اور حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

مسرت مصباح ان خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے ناصرف اپنے کیرئیر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں بلکہ ان کا شمار پاکستان کی ان باصلاحیت خواتین میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں انسانیت کی خدمت کرکے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے