اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بیوفا مرد ہمیشہ نظرانداز اور بے حسی کا مظاہرہ کرتا ہے: ریشم کا انکشاف

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم نے بے وفا مردوں کی پہچان بتا دی۔

ایک انٹرویو کے دوران بیوفا مردوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد بے وفائی کرتا ہے اور کسی رشتے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ کوئی معقول بہانہ بنائے گا، وہ کالز وصول کرنے سے گریز کرے گا، نظر انداز کرے گا اور بے حسی کا مظاہرہ کرے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد یہ سب سامنے والے کے پریشان کن رویے کا سہارا لینے کے لیے کرتے ہیں تاکہ ان کے اس رویے پر کوئی سخت ردِ عمل سامنے آئے اور پھر وہ اس کو بنیاد بنا کر رشتہ ختم کر سکیں۔

ریشم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے دورِ حاضر میں بے وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے