اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ کے شوہر کی گمشدگی کا معاملہ، عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگر نوٹس جاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس نعمت اللہ کی سربراہی میں 2  رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

دائر درخواست میں بی بی شہزادی بیگم نے موقف اپنایا ہے کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لے گئے۔ میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں۔

بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے، تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیا۔ڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے