اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایک بھارتی مداح نے مجھ سے شادی کیلئے خودکشی کی دھمکی دی تھی: نوال سعید

05 Sep 2023
05 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نوال سعید کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی مداح نے ان سے شادی کیلئے خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےاداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا کہ ایک بھارتی مداح مجھ سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا اور ایک ہی ویڈیو مجھے تقریبا دو ماہ تک روزانہ بھیجا کرتا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن اس شخص نے ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے اپنے ہاتھ میں شدید غصے کی حالت میں چھری تھامی ہوئی تھی اور کہہ رہا تھا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہے۔

نوال کا کہنا تھا کہ اس دن کے بعد سے ویڈیو کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم مجھے تشویش ہوئی اور میں نے اس کی پروفائل پر جاکر اس کے خیریت سے ہونے کی تسلی کرلی۔

نوال سعید نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہوں نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں شادی کرنے کا بہت شوق ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا خیال ہے ہر کسی کو ہر وقت یا پوری زندگی کام نہیں کرنا چاہیے اور شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے