اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر لاپتہ ،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کراچی سے لاپتہ ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 27 اگست کی شب قیوم آباد بی ایریا سے انکے بیٹے بلال شاہ کو سادہ لباس میں ملبوس افراد جو تین گاڑیوں میں سوار تھے گاڑی سمیت اغواء کر کے لے گئے جس کے بعد بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے لاپتا ہونے پر عدالت  سے بھی رجوع کیا تھا۔بلال شاہ کی والدہ کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ وکیل منیر احمد نے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ برطانیہ میں ہیں۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے