اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 305 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 419 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے