اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں آٹے اور چینی کی من مانے نرخوں پر فروخت، انتظامیہ بے بس

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چینی اور آٹا من مانے نرخوں پر فروخت کیا جانے لگا، مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

مارکیٹ میں چینی کے نرخ 175 روپے فی کلو پر جا پہنچے ہیں، چند ہفتے سے چینی نرخ آوٹ آف کنٹرول ہیں، سرکاری نرخ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ بھی کارروائی سے گریزاں ہے، چینی نرخ میں مزید تیزی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آٹا نرخ بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، 20 کلو آٹا تھیلہ 2650 سے 2750 روپے میں فروخت ہو رہا، 10 کلو تھیلہ آٹا 1350 سے 1400 روپے تک دستیاب ہے جبکہ کھلا سرخ آٹا 140 اور کھلا سفید فائن آٹا 150 روپے کلو میں بیچا جارہا  ہے۔

ادھر چکی آٹا بدستتور 170 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے