اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان پوسٹ کے ملازمین گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پوسٹ کے اڑھائی ہزار سے زائد ملازمین کو تیسرے ماہ بھی تنخواہ نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی دنوں  میں تنخواہ کیسز کی تیاری میں غفلت اور کئی ہفتوں سے ڈائریکٹر آف پوسٹل اکاونٹ آفس کی سروس بکس پاس کرنے میں مبینہ لاپرواہی سے مختلف کیڈرز میں بھرتی گریڈ ایک تا 14 ملازمین کی تنخواہ مزید التوا کا شکار ہو گئی ہے۔

غیر معمولی تاخیر کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ پہلے ماہ ڈائریکٹر اکاونٹس سے جی پی اوز کو لکھا گیا کہ 10،10 سروس بکس روانہ کریں جس پر ان کو باور کرایا گیا کہ اس سے نئے ملازمین کی تنخواہیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونگی، پھر فیصلہ ہوا کہ ڈائریکٹر آف اکاؤنٹس کی ٹیمیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت بڑے جی پی اوز میں فوری جا کر سروس بکس کی منظوری دیں گی لیکن اس پر بھی علمدرآمد نہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے