اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران حکومت کا 3 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے ریلیف دینے کا پلان تیار

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران حکومت نے بجلی بلوں پر ریلیف دینے کا پلان بنا لیا، 3 سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر میں تین سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں تین ہزار روپے کمی ہو گی، 60 سے 70 ہزار روپے بل والوں کو 13 ہزار روپے کا ریلیف ملے گا، نگران حکومت نے ریلیف پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے