اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جولائی سے اگست: برآمدات میں 6.38 اور درآمدات میں 25.75 فیصد کمی ریکارڈ

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران برآمدات میں 6.38 فیصد اور درآمدات میں 25.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اگست تک  تجارتی خسارہ 40.29 فیصد کم ہوگیا، جولائی اور اگست میں 4 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 4 ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال جولائی اور اگست میں 8 ارب 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 11 ارب ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئیں تھیں، جولائی کی نسبت اگست میں برآمدات میں 14.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال اگست میں 2 ارب 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے کہا اگست 2023ء کے دوران جولائی کی نسبت درآمدات میں بھی 21.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال اگست میں درآمدات 4 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے