اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹرانسپورٹرز بھی مہنگائی کی بہتی گنگا میں کود پڑے،کرایوں میں اضافہ کردیا

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 200 سے 300 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔لاہور سے کراچی کا کرایہ5 ہزار 800 سے بڑھ کر 6 ہزار ایک سو روپے ہو گیا جبکہ راولپنڈی کا کرایہ 2 ہزار روپے، پشاور کا 2 ہزار 2 سو سے 2ہزار 350 روپے تک ہوگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کا کرایہ 4 ہزار 2 سو سے بڑھ کر 4 ہزار 4 سو روپے ہوگیا، مری کا کرایہ 22 سو سے بڑھ کر 24 سو روپے ہوگیا ۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کے دیگر سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہو جاتے ہیں ، کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ورنہ گاڑیاں بند کرنی پڑ جائینگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے