اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اسامہ خان نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر سے تعلق کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اسامہ خان نے ساتھی اداکارہ زینب شبیر سے رشتے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں  نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے دورانِ گفتگو زینب اور اپنے رشتے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

اسامہ خان کا زینب شبیر سے تعلق کے حوالے سے کہنا تھا کہ لوگ مجھے زینب کا منگیتر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے،ہم صرف ایک اچھے دوست ہیں ہمارا رشتہ لوگوں نے خود ہی فرضی بنالیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے