اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نےنسیم شاہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی،مداحوں کے دلچسپ تبصرے

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری میچ کے دوران بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک  سکرین کی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی باولر نسیم شاہ کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی ویڈیو  سٹوری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے