اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا ’’لاہوری سنجے دت‘‘ گرفتار

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس نے بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے زوہیب عرف سنجے دت کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرکے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اب تک شرطیں لگا کر 5 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

ملزم زوہیب نے اعتراف کیا کہ وہ خود کوعلاقے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا تھا، ملزمان زوہیب اور عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے