اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور، شیخوپورہ سے 5 دہشت گرد خواتین گرفتارکرلی گئیں: سی ٹی ڈی

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور اور شیخوپورہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے3 اور شیخوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے