اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 4 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتوں کو چیلنج کیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کو 5 اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی، سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے، واضح رہے کہ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے