اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے سے متعلق کبھی نہیں کہا کہ وہ خوبصورت نہیں: نازش جہانگیر

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق کبھی نہیں کہا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نازش جہانگیر نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق ان کے ایک بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش کا کہنا تھا کہ بلاگرز اور پیجز اپنی پسند کے کیپشن پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں، میں نے علیزے کے خلاف کبھی نہیں کہا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں۔

اداکارہ کا علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "علیزے کی سرجری میرے لیے کیوں مسئلہ بنے گی؟ میری جان علیزے تم خوبصورت تھیں ، اور ہو۔

خیال رہے گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں علیزے شاہ کے چہرے میں تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے نازش کا کہنا تھا کہ علیزے پہلے بہت پیاری تھیں، وہ بالکل گڑیا جیسی دکھتی تھیں لیکن پھر انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروالی اور اپنے چہرے کو بگاڑ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے