اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ کی گئی۔دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے