اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

14 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک) لاہورہائی کورٹ نے 14 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج کر دی ۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے 22 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں عدالت نے فیصلے کی کاپی آئی جی پنجاب ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھجوانے کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب ، آئی جی پنجاب کی معاونت سے کم عمر شادیوں سے متعلق ایس او پیز بنائیں۔ عدالت نے کم عمر بچوں کی شادیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم  دیا اور ملزم شاہد عمران کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق اغوا ہونے والی لڑکی کی عمر 13 یا 14 سال ہے ۔ ملزم کے مطابق اس نے لڑکی کو اغوا نہیں کیا اس سے شادی کی ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے چائلڈ میرج کو روکنے سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ملزم شادی کرنے سے پہلے پاکستانی قوانین پر عمل کرنے کا پابند تھا۔  متاثرہ لڑکی نے ملزم کے خلاف اغوا اور زیادتی کرنے سے متعلق بیان بھی دیا ہے ۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس تفتیش کے دوران ملزم قصوروار پایا گیا ہے ۔ ملزم شاہد عمران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی جاتی ہے ۔ ملزم کے خلاف اغوا ، زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے