اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کی کارروائی: داعش کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 13 دہشتگرد گرفتار

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 13 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہاول پور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، چنیوٹ، قصور، ملتان اور منڈی بہاؤالدین سے گرفتار دہشت گرد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز ،آئی ای ڈی بم، حفاظتی فیوز اور نقدی برآمد کی گئی۔

 حکام کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت جلات خان، جنت خان، کشف رسول، غلام رحمان، اسرار، نذیر، عبدالسلام، عامر، اسد، امیراورانور کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ  رواں ہفتے339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 4113 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے