اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ جڑانوالہ میں ملوث 160 ملزمان گرفتار کرلیے : آئی جی پنجاب

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کےواقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی ہے جس میں سے 160 گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق جب تک تمام ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ، چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جائے گا،  ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں۔

عثمان انور کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں اس وقت 65 سو سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

آئی جی پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران خود اس معاملے  کو مانیٹر کر رہے ہیں ، میں خود بھی دورے کر رہا ہوں، جلد گرجا گھروں کی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسیٰ نگری میں 4 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے