اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا: منسا ملک

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ منسا ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ معروف اداکارہ علیزے شاہ نے شوٹنگ کے دوران مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکز7 G میں منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔

درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔

منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جو عہد وفا سمیت چند دیگر بڑے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے