اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فہد شیخ کے گھر ننھی پری کی آمد

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فہد شیخ نے ایک بار پھر سے باپ بننے کی خبر مداحوں سے شیئر کردی ۔

رپورٹ  کےمطابق فہد شیخ نےاپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عائزل فہد شیخ رکھا ہے۔اداکار نے لکھا کہ اللہ نے اپنے فضل سے ہمیں رحمت سے نوازا ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،اداکار نے اپنی تمام نعمتوں پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ فہد شیخ کی مہرین شیخ سے 2012 میں شادی ہوئی تھی، جو کہ ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی ہیں،شادی کے کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹا ہوا تھا اور اب ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے