اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے سٹیج ڈراموں میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

دونوں ڈانسرز کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں،جن میں ڈانسر شمع رانا نے سٹیج ڈرامے میں فحاشی کی تمام حدیں پار کیں، جبکہ پائل چودھری نے "نوکر وہٹی دا" سٹیج ڈرامے میں فحش اشارے اور بیہودہ ڈانس کیا تھا۔

 تھانہ سول لائنز میں دونوں اداکاراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا، دونوں ڈانسرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان وزارت اطلاعات پنجاب نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراطلاعات عامر میر کی ہدایت پر دونوں ڈراموں اور دونوں ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے، پنجاب آرٹس کونسل کے ڈراموں کی روزانہ مانیٹرنگ کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے