اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

براڈ کی ریٹائرمنٹ: شاندار کیریئر پر بابر، مصباح کی مبارکباد

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو ریٹائرمنٹ پر شاندار کیریئر پر مبارکباد دی۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’ہیپی ریٹائرمنٹ براڈ‘‘ کا پیغام دیا۔

بابر اعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سٹورٹ براڈ آپ نے پرجوش انداز سے کھیل کو اعزاز بخشا، آپ نے ہمیشہ کھیل میں بھرپور صلاحیت کے ساتھ سخت محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ کیریئر میں 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے، کرکٹ آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

دوسری جانب پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو شاندار کیریئر پر مبارکباد دی۔

مصباح الحق کا ایشز سیریز سے متعلق کہنا تھا کہ آخری وکٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا ناقابل فراموش ہے، شاندار ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا قابل ستائش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے