اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ ء2023: پاک بھارت ٹاکرے کا شیڈول کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے؟ وجہ سامنے آ گئی

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے پاکستان اور بھارت کے میچ کا شیڈول تبدیل کرنے کا اعلان آج متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی، 15 اکتوبر کو کھیلا جانے والا پاک بھارت میچ اب 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تاریخ میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ احمد آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات اور مذہبی تہوار کی وجہ سے پاک بھارت میچ کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔

14 اکتوبر کو افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ اب 15 اکتوبر کو دن میں کھیلے جانے کا امکان ہے، ورلڈ کپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہو گی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا، جس کا اعلان آج ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے