اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر پر فیصلہ کن اجلاس کل ہوگا

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کے حوالے سے فیصلہ کن اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، اجلاس میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

اجلاس سے قبل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور ایڈوائزر مصباح الحق اپنی مشاورت مکمل کریں گے، اجلاس میں نئی قومی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور ہو گا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی ہو گا۔

سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی ہے، ندیم خان کو بھی نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے