اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ رمشا خان کا شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا عندیہ

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو و ہنس مُکھ اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ رمشا خان کئی نامور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم اب انہوں نے انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران رمشا خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ خود کو آنے والے وقتوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ اس پر جواب میں رمشا خان کا کہنا تھا کہ "میں خود کو صفِ اوّل کی اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے جو کام مل رہا ہے کررہی ہوں البتہ اس دوران شادی ہوگئی تو پھر یقیناً انڈسٹری سے کنارہ کش ہوجاؤں گی۔

فیلڈ میں مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے، اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں مثبت انداز سے دیکھتے ہیں یا پھر منفی طور پر۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں خود کواس لحاظ سے خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے ابتدا ہی میں ٹی وی سکرین کے سُپر سٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔

یاد رہے کہ 29 سالہ  اداکارہ کئی  ڈرامہ سیریلز "عشقیہ"، "کتنی گرہیں باقی ہیں"، "صنف آہن"، اور دیگر کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ‘تیری میری کہانیاں‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے