اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ طوبیٰ انور نے نوبیاہتاجوڑوں کو نئی زندگی کو بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ طوبی ٰانور نے کہا ہے کہ نئےشادی شدہ جوڑوں کو میرج کاؤنسلنگ اور تھیراپی کے ماہرین سے ملنا چاہئے تاکہ شادی میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کو درست رہنمائی مل سکے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کو اپنے ابتدائی برسوں میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ اس وقت دونوں کے مختلف چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے تناظر الگ الگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گھر والے جوڑے کی مدد نہیں کرتے کیوں کہ وہ اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں جس سے شادی کا رشتہ کمزور پڑ جاتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ نئے جوڑوں کو میرج کاؤنسلنگ اور تھیراپی کے ماہرین سے ملنا چاہئے تاکہ شادی میں پیدا ہونے والے مسائل پر ان کو درست رہنمائی مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے