اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ سعدیہ امام نے کربلا سے نئی تصاویر شیئر کردیں

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام ان دنوں محرم الحرام کے دوران کربلا میں موجود ہیں۔

مقدس اسلامی مہینوں میں سے ایک مہینہ محرم الحرام جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا کا رُخ کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔

ان ہی زائرین میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات جیسے زباب رانا، معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سعدیہ امام بھی شامل ہیں جو زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہیں۔

اداکارہ سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کربلا عراق سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں سیاہ عبایہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے کچھ تصاویروں میں مقدس مقامات کے اندرونی مناظر کی بھی زیارت کروائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے