اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ حسین نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمازادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر فالوورز کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مشہور ماڈل نادیہ حسین کے بہت سے فالوورز نے ان کی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ نماز پڑھنا ایک نیکی ہے لیکن اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا منافقت اور دکھاوا ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے غلط طریقے سے نماز پڑھنے کی نشاندہی بھی کی ہے۔

کچھ صارفین نے ان کے مصنوعی ناخن لگے دیکھے تو یہ بھی بتایا کہ ان ناخنوں کی وجہ سے وضو نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین پاکستان کی ایک کامیاب بزنس ویمن، کامیاب بیوٹیشن اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، ان کے مقبول ڈراموں میں ”مقدر کا ستارہ“، ”بے نام“، ”جلن“ اور ”جو نہ مل سکا“ شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے