اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ زارا نور عباس نے جلد شادی کے فوائد بتا دیے

29 Jul 2023
29 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل 'عہد وفا' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے چھوٹی عمر میں شادی کی حمایت کردی۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی جلد شادی کرنے کا اہم راز بھی بتایا دیا۔

بات چیت کے دوران اداکارہ زارا نور عباس نے جلد شادی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں"۔

ان کا کہنا تھا کہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دوسری شادی کی تھی، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 ء میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 ء کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے